اسپشل افراد کی دادرسی عظیم عبادت ہے: نورحسن جوکھیو

کراچی:میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نورحسن جوکھیو نے کہا ہے کہ اسپشل افراد کی دادرسی عظیم عبادت ہے اپنے پیاروں کی توجہ سے محروم اور معاشرے کی ستم ظریفی کاشکار یہ افراد ہماری سوسائٹی کی بھرپورتوجہ کے حقدار ہیں سیدفاؤنڈیشن جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکردن رات اس نیک مقصد کی انجام دہی میں مصروف ہیں وہ ملکی سطح پر ایک مثال ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم اے جناح روڈ پرقائم اولڈ ایج ہوم دارلسکون میں قیام پذیر اسپیشل افراد کیلئے سید فاؤنڈیشن کیجانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، دالسکون کی مینیجر سسٹر فضیلت عنایت، ڈائریکٹر پارکس صدر ٹاؤن عاصم علی خان، ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم، ایکسین ایم اینڈ ای خالد ملاح، پاکستان اولمپک انوائرمنٹ کمیشن کی رکن تہمینہ آصف سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں  میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے اس موقع پر بزرگ افراد سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور موقع پر موجود ڈاکٹرز سے علاج معالجے سے متعلق معلومات حاصل کیں

نورحسن جوکھیو کا کہنا تھا کہ بلا شبہ اسپیشل افراد کے نگہبان ادارے دارالسکون کی کارکردگی قابل ستائش ہے یہاں نہ صرف ان کی دیکھ بھال، صحت،علاج معالجے اور خوراک پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے بلکہ انہیں گھرجیسا ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر خدمت خلق کے اس کام میں حصہ لیتے ہوئے اس کارخیر میں جوممکن ہوسکے اپنا کردار ادا کریں

نورحسن جوکھیو کامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سماجی خدمات کے حوالے سے سید فاؤنڈیشن کسی تعارف کی محتاج نہیں فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور خصوصا والینٹیرز عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سارا سال عملی طور پر بہت متحرک ہیں ایسے اداروں کے ساتھ اشتراک ہمارے لئے باعث اعزازہے ہمارا ادارہ اس نیک عمل میں سید فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑاہے مستقبل میں بھی صدر ٹاؤن انتظامیہ سید فاؤنڈیشن کے ساتھ فلاحی کاموں کا دائرہ کار مزید وسیع کرے گی

سید فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی نے کہا کہ صدر ٹاؤن کیجانب سے اولڈ ایج ہوم دارلسکون کی سرپرستی لائق تحسین اور قابل تقلید ہے اسپیشل افراد کیلئے مزید فلاحی منصوبوں کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں