جنوبی وزیرستان میں جھڑپ میں5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ کے نیتجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 سکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوئے

شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں