کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار نے واٹر سپلائی اسکیم جوگی گوٹھ یوسی درسانو چھنو کا افتتاح کیا
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوام کی خدمت کا جو عزم ہم نے کیا ہے اس پر گامزن ہیں اس راہ پر مشکلات تو بہت پیش آتی ہیں مگر اس راہ پر چل کر دل کو سکون ملتا ہے،ہم میدان عمل میں رہنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں پانی دنیا کی غذائی نعمتوں میں سے ایک واحد نعمت ہے اس کے بغیر جینے کا تصور نا ممکن ہے گڈاپ ٹاؤن میں پانی کے کافی مسائل در پیش ہیں آج اس واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کر کے عوام کو بنیادی سہولت فراہم کی جارہی ہے اہل علاقے کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی جو ہماری دائرہ اختیار میں ہے وہ ضرور فراہم کرینگے
طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوام کی ہر مشکل کو ریلیف میں بدلنے کی کوشش جاری رکھیں گے، گڈاپ ٹاؤن کی ہر یوسیز میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے یہ تمام کام ٹیم ورک سے ہوتا ہے اس میں گڈاپ ٹاؤن کے افسران خلوص نیت سے اپنے فراہم انجام دے رہے ہیں، خاص طور پر(ایم اینڈ ای) ڈیپارٹمنٹ کے سپرٹینڈنٹ ا نجینئر نور علی جمالی اور AEE وسیم آرائیں نے دن رات محنت کر کے اس واٹر سپلائی اسکیم کو پائے تکمیل تک پہنچایا۔
اس موقع پر کونسل ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر,ڈائریکٹر ریسورس واٹر مینجمنٹ افضل بلوچ،پی ایس چیئرمین لآل جان نبی، علاقائی معززین میں ابوبکر میمن و دیگر بھی موجود تھے۔
