واٹر کارپوریشن کا پاکستان اسٹیل مل کو پانی کا مکمل نظام اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے پاکستان اسٹیل مل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان انکے ہمراہ  تھے

ترجمان واٹر اینڈ سیویریج کارپوریشن کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو راجا رزاق بلوچ چیئرمین بن قاسم ٹاؤن اور دیگر بلدیاتی نمائندوں سمیت ڈی ایم ڈی آر آر جی واٹر کارپوریشن اور تمام چیف انجینئرز بھی موجود تھے

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اسٹیل مل کے رہائشی علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید فیز 1 فیز 2 اور ایکسٹینشن فیز 3 میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ نے اپنے پانی کا نظام واٹر کارپوریشن کے حوالے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

واٹر کارپوریشن نے پاکستان اسٹیل مل کو پانی کا مکمل نظام اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا

پاکستان اسٹیل مل زیرو پوائنٹ اسٹیل کینال اور فلٹر پلانٹ سمیت اپنا مکمل نظام واٹر کارپوریشن کے حوالے کرے تو واٹر کارپوریشن ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا

حکام واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل مل واٹر کارپوریشن کو اپنے بقایاجات کے 11 ارب روپے جلد ادا کرے کیونکہ واٹر کارپوریشن کو اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا کرنے ہیں،پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ اپنے بورڈ سے منظوری لینے کے اپنے موقف سے آگاہ کرے گا۔

جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تب تک اسٹیل مل انتظامیہ گلشن حدید فیز 1 فیز 2 ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ایکسٹینشن فیز 3 ٹاؤن شپ اسٹیل ٹاؤن صنعتی صارفین سمیت دیگر رہائشی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پانی کی فراہمی کا خود ذمہ دار ہے۔

پاکستان اسٹیل مل کے رہائشی علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید فیز 1 فیز 2 اور ایکسٹینشن فیز 3 واٹر کارپوریشن کے نئے ایکٹ 2023 کے تحت واٹر کارپوریشن کے زمرے میں نہیں آتے۔ پاکستان اسٹیل مل کی اراضی میں آنے والے علاقے واٹر کارپوریشن کے نئے ایکٹ کے تحت واٹر کارپوریشن کے سسٹم میں شامل نہیں ہے۔

پاکستان اسٹیل مل کی ایک آئینی باڈی موجود ہے جس کے تحت مذکورہ بالا علاقے پاکستان اسٹیل مل کے زمرے میں آتے ہیں،واٹر کارپوریشن اپنے بلک واٹر سپلائی سسٹم کراچی گجو کینال کے ذریعے پاکستان اسٹیل مل کو بلا تعطل پانی فراہم کر رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں