وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں ضرورت ہوئی بھرپور اختلاف کیا جائے گا اور جہاں دو طرفہ تعلقات کی بات ہوگی ساتھ چلیں گے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ لبنان اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے
ان کا کہنا تھا کہ نسل کشی بند ہونی چاہیے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے
خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ بندی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر ہو خیرمقدم کریں گے۔ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔
