منتخب بلدیاتی نمائندوں کا نیو کراچی ٹاؤن کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کا عزم

کراچی: منتخب بلدیاتی نمائندوں کا  نیو کراچی ٹاؤن کوخوبصورت اوربلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کا عزم۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کا مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 05  کے چیئرمین ڈاکٹر خالد،یوسی چیئرمین راجہ عطاء الرحمن،یوسی پینل کے اراکین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نیو کراچی سیکٹر 5-L  میں صفائی ستھرائی کے ساتھ عالم پرائیڈ پر قائم کچرا کنڈی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے درمیان موجود کچرا کنڈی سوالیہ نشان ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی بشیر چوک پر ونچنگ مشین کے زریعے گٹروں کی صفائی کا معائنہ کیا،بعدا زاں سیکٹر 5-J   نیو کراچی میں اقصیٰ مسجد پارک نزد ناصرہ اسکول میں جاری پارک کی تعمیر نو کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے نیو کراچی ٹاؤن میں پارکوں کو بحال کیا جارہا ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں۔صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے پارکوں کی تزین و آرائش ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔

ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے خواجہ اجمیر نگری روڈ سیکٹر 4   میں سوئی سدرن گیس کی جانب کی جانے وای کھدائی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی گیس لائن ڈالنے کا کام جلد سے جلد مکمل کرے کیونکہ کھدائی کی وجہ سے عوام مُشکلات سے دو چار ہیں۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے سیکٹر3   نارتھ کراچی میں خضراء پارک میں جاری تزین و آرائش کا بھی جائزہ لیا اور افسران و عملے کو ہدایت دی کہ پارک کی تعمیر کا کام وقت پر مکمل کرلیا جائے۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی ہدایت پر نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں،گیس کی ڈالی جانے والی لائنوں کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام کیا جائے گا ،جماعت اسلامی کے نمائندے عوام سے کئے ہوئے وعدے وفا کررہے ہیں اور انشاء اللہ جلد نیو کراچی ٹاؤن کا شمار صاف ستھرے اور خوبصورت ٹاؤن میں ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں