کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے یوسی 7 ، Y ایریا اسکول نمبر 9اور 10 گرلز اینڈ بوائز پر ائمری ٹی ایم سی اسکول میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
اس موقع پر سر معیزالدین، پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کورنگی آصف عمر اور ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی موجود تھے
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے افسران کو یدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جاۓ اور کام معیاری اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جاۓ
کورنگی ٹاون چئیر مین محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی ٹاون کی عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات فراہمی کے ساتھ ساتھ ہم تعلیم پر بھی کام کر رہے ہیں اور کورنگی ٹاون کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی دن رات کی جہدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہماری یہ جہدوجہد اور محنت بلاتفریق ہے اور ساتھ ہی کورنگی ٹاون کے تمام بلدیاتی نمائندے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
