منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے آغاز ہوگیا

کراچی: ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے آغاذ پر پرائم منسٹر آف پاکستان ہر دل عزیز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ منگھو پیر روڈ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا منگھو پیر روڈ ایک دیرینہ مسئلہ تھا جو ماضی میں کبھی حل نہ ہو سکا مگر ہم نے ہار نہ مانی اور ہر اس جگہ جا کر اس روڈ کی تعمیر پر توجہ مرکوز کروائی اور آج ہمیں اس میں کامیابی حاصل ہوئی اس لیے کہتے ہیں کہ کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی آج منگھو پیر روڈ کا کام جاری ہے جب کام شروع ہوا تو اپنی محنت پر خوشی محسوس ہوئیحاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اور ہم عوام کی سہولت اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سڑک کی بہتری اور مرمت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو سفر میں آسانی اور سہولت مل سکے۔ہم یہ بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ کام جلد از جلد مکمل ہو تاکہ عوام کو جلد از جلد اس سہولت کا فائدہ پہنچ سکے۔ اس منصوبے کا مقصد نہ صرف بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ علاقے کی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے۔ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں روڈ کارپیٹنگ کے اس منصوبےمیں  اعلیٰ معیار کے میٹریل کا استعمال کیا جا رہا ہو تاکہ یہ سڑک طویل عرصے تک برقرار رہیں اور موسمی اثرات سے محفوظ رہیں۔ اس کام کے دوران شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے روڈ کارپیٹنگ سے نہ صرف عوام کا سفر آرام دہ اور محفوظ ہوگا، بلکہ یہ تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری افراد کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ بہتر سڑک علاقے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کریں گی اور سفر کے وقت اور اخراجات میں کمی کا سبب بنیں گی۔ ہم عوام سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس کام میں تعاون کریں اور احتیاط برتیں تاکہ یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو سکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگھوپیر روڈ کی تعمیر کے کام کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین رانا عارف ،میونسپل کمشنر آغا خلیق ،اور اہل علاقہ ،کثیر تعداد میں موجود تھے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں