کراچی: بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنا تربیتی شعور کا پہلا زینہ ھوتا آج کل موبائل فون نے اس عمل کو روک دیا۔ یہ بچے دراصل قوم کا مستقبل ھیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ دستگیر بلاک 14 میں قائم منصورہ لائبریری میں چلڈرن سیکشن کے افتتاح کے موقع پہ کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف اور ڈائریکٹر لائبریری شیراز حسن بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے چلڈرن سیکشن کے قیام کا مقصد بچوں کو کتابوں سے قریب لانا ہے تاکہ بچوں میں کتابیں پڑھنے کا شوق اجاگر ہو اور بچے ایک اچھے ماحول میں مطالعہ کر سکیں گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم پہ خاص توجہ مرکوز کی ہوئی ہے گلبرگ ٹاؤن میں موجود دونوں لائبریریوں کو فال کیا ہوا ہے اس کے ساتھ سرکاری اسکولوں کو تزین و آرائش کے بعد ماڈل اسکولوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم اور اچھا ماحول میسر آسکے
اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر لائبریری شیراز حسن کی اس احسن اقدام پر تعریف کی ان کے عملے اور ان کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی۔
