اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید اور اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجا نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔
عدالت نے 8 مقدمات میں 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی.
