لاہور:وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ میرے حلف اٹھانے سے پہلے ہی پی آئی اے کی نجکاری کا فریم بن چکا تھا،کسی صوبائی حکومت کے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) خریدنے پر ہمیں اعتراض نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ میری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بلکہ فروخت کرنے کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کون سے ایسی پارٹی ہے جس نے پی آئی اے کو ڈبویا نہ ہو،پی آئی اے کے ساتھ جس نے جو کیا وہ اپنے گریبان میں جھانکے
عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کے کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے لینا چاہتی ہے ہمیں اعتراض نہیں ہے۔
