ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے: محسن نقوی

۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات ہونے والے 49ویں کامن کے پولیس افسران نے ملاقات کی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعیناتی پر افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی فرنٹیئر کانسٹیبلری دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بر سر پیکار ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں حال ہی میں ایف سی کے 10 بہادر جوانوں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔ لوگوں سے اچھا سلوک اچھے افسر کی پہچان ہے، روایتی تعلقات کی بجائے لوگو ں سے مضبوط تعلق استوار کریں، اچھے کاموں میں نام پیدا کریں جوآپ کی پہچان بنے، آؤٹ آف وے عوام کی مدد اورخدمت کرنی چاہیے، جو افسران عوام کی خدمت کرتے ہیں اوردل میں بستے ہیں انہیں سفارش کی ضرورت نہیں رہتی۔

وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں، ایف سی کے شہداء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، قوم ان کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے، نوجوان افسران کسی بھی ادارے میں ایک نئی جان ڈال سکتے ہیں، دیانتداری، نظم و ضبط اور اخلاقی طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، آپ کو اپنے کردار اور جانفشانی سے عوام کے سامنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجموعی ساکھ کو بہتر بنانا ہو گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں