وفاقی حکومت نے چائے کی پتی کی فی کلو قیمت 1200 روپے مقرر کردی۔
پتی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق چائے کی پتی کی پرچون قیمت کم سے کم 1200 روپے فی کلو ہوگی
ایف بی آر نے چائے کی پتی کی درآمد و سپلائی کیلئے کم از کم قیمت1200 روپے مقرر کردی۔
چائے کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس اسی مقرر کردہ قیمت کے حساب سے وصول کیا جائے گا،
اگر چائے ایف بی آر کی مقرر کردہ پرچون قیمت سے زائد قیمت پر درآمد یا سپلائی کی جائے گی تو اس صورت میں اس زائد قیمت پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا