وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی و پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی کا دیوالی پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر کی ہندو برادری کو پی پی پی سندھ کی جانب سے دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،دیوالی کا تہوار اُمید، اتحاد، اور نیکی کی برائی پر فتح کا جشن ہے۔
وقار مہدی کا کہنا تھا کہ دیوالی کا تہوار اُن اقدار کی نمائندگی کرتا ہے جو تمام برادریوں کے دلوں کو قریب لاتی ہیں۔ ثقافتی اور مذہبی تنوع ہماری قوت ہے، ہمیں اپنی اُس رواداری پر فخر ہے جو ہمیں یکجا کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتی برادریوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے کھڑی رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی و پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں تقسیم کے خاتمے اور قومی ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کا نام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں،پیپلز پارٹی ایسا ماحول فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جہاں ہر برادری اپنی رسومات اور تہوار آزادانہ طور پر منا سکے۔
