مومن آباد ٹاؤن کونسل کا اجلاس،مختلف قرارداد منظور

کراچی:  مومن آباد ٹاؤن میں موجود مسائل کے حل اور عوام کو بلا تفریق بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام اراکین کونسل کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں مساوی بنیادوں پرجامع اور مربوط حکمت عملی سے محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح و بہبود کے کام میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ اور ٹاؤن انتظامیہ افسران پوری محنت و دیانتداری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دن رات مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے ٹاون وائس چئیرمین عبداللہ بلوچ  میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ کے ہمراہ مومن آباد ٹاؤن کونسل کے عام اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا اجلاس میں آج کے ایجنڈے میں شامل قرادادوں پر بحث و مباحثہ کے بعد جو قرارداریں کثرت رائے سے منظور کی گئیں

محکمہ انجینئرنگ B&R میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کی منظوری سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 سیپرا رولزکے مطابق تیس لاکھ 3000000 تک سیپرا اور پانچھ لاکھ تک کوٹیشن پاس کرنے کی منظوری، محرم الحرام،ربیع الاول اور رین ایمرجنسی کے حوالے سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں اور دیگر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا جائزہ اور بریفنگ کی منظوری،ٹرائی فریکشن سے حاصل ہونے والی پرانی مشینری و گاڑیوں کی ریپئرنگ اور مینٹینس کی منظوری، مومن آباد ٹاؤن آفس کیلئے نئے فرنیچر کی منظوری، مومن آباد ٹاؤن میں صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے اسپورٹس ایونٹ آرگنائز کرنے کی منظوری، مومن آباد یوسی 6 میں واقع آفاق خان شاہد پارک کی مینٹینس تزئین و آرائش میں خطیر رقم خرچ ہوتے ہیں اسلئے پرائیوٹ فرم کے زریعہ آوٹ سورس کی منظوری۔

ٹاون چئیرمین ملک عارف اعوان کی ہدایت پر میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ اراکین کونسل ٹاون انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے تمام ترقیاتی اور عوام کی فلاح و بہبود کے  کاموں کو مکمل۔تفصیل سے آگاہ کیا اور مومن آباد کی حدود میں تجاوزات کے خاتمہ اور ٹیکس ریکوری  کیلئے کئے جانے والے آپریشن پر اعتماد میں لیا اور عوامی سطح پر تعاون کیلئے تعاون طلب کیا جس پر تمام اراکین کونسل نے ٹاون انتظامیہ کے جانب سے کئے جانے والے امور کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی

آخر میں چیئرمین نے اجلاس میں شریک تمام اراکین کونسل پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سوشل میڈیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل نے جس مثبت انداز میں مومن آباد ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کیلئے پیش کی جانے والی قراردادوں کو کثرت رائے سے منظور کیا اس پر میں ان کا بے حد ممنون و مشکور ہوں۔ اجلاس میں تمام محکمہ جاتی افسران کو آرڈینیٹر معراج شاہ اختر حرمین اور پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سوشل میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں