کراچی: میونسپل کمشنر ماجد علی کے زیر نگرانی کورنگی اینٹی انکروچمنٹ کا قیوم آًباد اور کر اسنگ پر نا جائز تجاویزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
چیئر مین کو رنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کے احکامات پر اینٹی انکروچمنٹ کا کورنگی کراسنگ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن ٹھیلے پتھارے مافیا کے خلاف آپریشن میونسپل کمشنر ماجد علی، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ٹی ایم سی کورنگی سید سردار علی کی نگرانی میں کیا گیا
اس موقع پر کو آرڈینٹر کورنگی سر معیز الدین اور دیگربھی موجود تھے میونسپل کمشنر ٹی ایم سی کورنگی ماجد علی کہا کہ یہ آپریشن نا جائز تجاوزات ٹھیلے
پتھارے مافیا کے خلاف ٹاون چیئر مین کورنگی ٹان محمد نعیم شیخ کی خصوصی احکامات پر کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا چند دن پہلے ان ٹھیلے پتھارے مافیا کو وارنگ دی گئی تھی ان ٹھیلے پتھاروں کو یہاں سے ہٹایا جائے آج اس وارنگ کے بعد ان کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ٹی ایم سی کی کورنگی کی جانب سے بھر پورا پریشن کیا جا رہا ہے یہ ناجائز تجاویزات ٹریفک کی روانی میں خلل کاباعث بنتے ہیں اور عوام کو سخت پریشانی لا حق ہوتی ہے
