اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
ثانیہ نشتر نے پارٹی سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے ضروری کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے تاہم چیئرمین سینیٹ نے استعفیٰ پر لیگل ونگ سے رائے بھی طلب کی ہے
مستعفی ہونے کیلئے خود چیئرمین سینیٹ کے سامنے پیش ہونا بھی لازم ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے برائے ویکسینیشن اطفال میں پرکشش ملازمت کے بعد سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
