کسان سے آڑھتی اونے پونے داموں گندم خریدتا ہے:مریم نواز

حافظ آباد میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کی لانچ پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،آج کی تقریب کے مہمان خصوصی میرے کسان بھائی ہیں

انہوں نے کہا کہ بہت سےایسے منصوبے ہیں جن پر وزرا سے زیادہ خود محنت کرتی ہوں، کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے دن رات محنت کررہی ہوں،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسانوں سے گندم نہیں خریدی تو بہت تنقید سننے کو ملی، آج نوازشریف کی یاد اور کمی محسوس ہورہی ہے، کسان بھائی نوازشریف کے دل کے بہت قریب ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت 30روپے تک ہونے جارہی تھی، مجھے پنجاب میں بسنے والے 14کروڑ عوام کی روٹی کا خیال کرنا ہے،پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12روپے کی ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب درمیان میں کوئی بلیک میلر یا آڑھتی نہیں ہے، یہ نظریہ غلط ہے کہ حکومت کسان سے گندم خریدتی ہے، کسان سے حکومت نہیں آڑھتی اونے پونے داموں گندم خریدتا ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں