وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تقریب ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول ، گارڈن ویسٹ، کراچی میں رکھی گئی ہے،

تقریب میں صوبائی وزراء، جام اکرام اللہ دھاریجو، جام خان شورو، سردار شاہ، ذوالفقار شاہ،  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ اور انچارج ای سی او سندھ کوآرڈینیٹر ارشاد سوڈھر ، شہزاد رائے بھی پروگرام میں شریک

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ سندھ کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر تا 3 نومبر 2024ء تک جاری رہے گی۔ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ تا چھ سال کے 95 لاکھ بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیئے وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں 81 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے، سکیورٹی کے لیئے 19 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ صحت مند معاشرے کی مضبوط بنیاد رکھی جائے۔والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔پولیو کے خاتمے کے لیے میڈیا، سول سوسائٹی اور علماء کرام عوام میں آگاہی فراہم کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں