کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ آج 77 سال ہو گئے ہیں ہندوستان نے بغیر کسی قانونی جواز کے زبردستی مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے پاکستانی عوام کشمیریوں کے حق خودار ادیت کیلئے ان کے جائز جدوجہد میں اُن کے ساتھ کھڑے ہیں دنیا بھر میں کشمیریوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے طور پرمنایا جاتا ہے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اورحمایت کا اظہار کرنا ہمارا اولین فرض ہے کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے (انشاء اللہ) کشمیری عوام کا خون ضروررنگ لائے گا،
ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا پاکستانی عوام کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر کے تمام لوگوں کی 77 سالہ قربانیوں پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں،
کونسل ممبر داد کریم بلوچ نے کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد میں ساتھ دیا ہے اور ظلم و جبر کے خلاف آج یوم سیاہ کشمیر میں ساتھ کھڑے ہیں
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکسز ہمایوں عمران خان،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جلال حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایچ،آر،ایم) سرفراز احمد کھتری،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض حمید بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر طاہر بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی عاطف علی بدر،اسسٹنٹ پراپرٹی عبدالنبی مگسی، اسسٹنٹ انفارمیشن شاہ محمد شاہ، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی موجود تھے۔
