کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت کے تحت ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ کی قیادت میں کشمیریوںسے اظہار یکجہتی بلیک ڈے کے موقع پر ریلی کاانعقاد کیا گیا
ریلی میں اسکولوں کے طلبہ و طالبات اساتذہ کرام علاقہ معززین کے علاوہ یوسی چئیرمین و ڈپٹی پالیمانی لیڈرKMC صلاح الدین فوکل پرسن خضر حیات اراکین ٹاؤن کونسل ٹاؤن انتظامیہ کے افسران ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی اختر حرمین و عملہ کے علاوہ عوام نے بھر پور شرکت کی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی بلیک ڈے کے سلسلے میں ریلی کے شرکاء نے بازو پر سیاہ پٹیاں،پلے کارڈ بینرز اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مومن آباد ٹاون کشمیریوں کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔
ریلی کے شرکاء سے ٹاون چئیرمین مومن آباد ملک عارف اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر جارحیت کرکے ناجائز قبضہ کیا تھا جس کے بعد آج تک کشمیریوں پر مظالم اور ناجائز قبضہ جاری ہے بھارت نے کشمیر کو ایک فوجی چھاونی بنا دیا ہے اور کشمیر کو خون آلود کردیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیر کا دل نہیں جیت سکے ہیں کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں کیونکہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آج کا دن بلیک ڈے کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور رہے گے۔کشمیریوں کی آزادی تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور کندھے سے کندھا ملا کر کشمیریوں کی آزادی تک آواز بلند کرتے رہیں گے-
میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی نظیر کشمیر جنت کی وادی اور کشمیریوں پر جو ہندوستان کے ہٹ دھرم انتہا پسند ہندو حکمرانوں نے روا رکھا ہوا ہے وہ عالمی برادری کے تعصب کی بھرپور مثال ہے وگر نی یہ ممکن ہی نہیں کہ انسانیت کی دہائی دینے والی عالمی برادری ہندوستانی ریاستی دہشت گردی کو لگام نہ ڈال سے ہم بزدل دشمن کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبوں سے جیتی جاتی ہیں اور بحیثیت مسلمان ہمارا یہ ایمان ہے کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے جان دینے والا شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائض ہوجاتا ہے ریلی کے دوران تمام اراکین کونسل و شرکاء نے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا
