مہران ورکرز یونین نے ایم ڈی واسا کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

حيدرآباد:مہران ورکر یونین کی آج اتوار کے روز ہنگامی میٹنگ افتاب احمد لاڑک کی زیرصدارت ہوئی جس میں بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل اسلم عباسی کا کہنا تھا کہ 10 ماہ سے تنخواہ نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے لیبر پہلے سے ہی بہت پریشان ہے اس کے علاوہ اس سے ایم ڈی نے لوگوں کو جو ڈیوٹی بھی کرتے ہیں ان کو نکالنا شروع کر دیا ہے جو سراسر نا انصافی ہے

اسلم عباسی کا کہنا تھا کہ ہم ناانصافی برداشت نہیں کرینگے، ہم موجودہ ایم ڈی واسا کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اور لیبر کو اپنا حق دلائیں گے

افتاب احمد لارک کا کہنا تھا کہ اس ایم ڈی نے لیبر سے دشمنی کی حدیں پار کر دی ہیں اور لیبر کو حراسان کیا جارہا ہے، کبھی 144 لگا کے کبھی ٹرانسفر کر کے کبھی سسپینڈ کر کے تو کبھی ٹرمینیٹ کر کے اور حیرت کی بات ہے کہ اس نے دو چار پرائیویٹ بندے رکھے ہیں جس میں ایک اس کا پرائیویٹ بندہ جس کا نام کشور کمار ہے وہ ایک کچا ملازم ہے اور وہ سائیڈوں میں جا کے لوگوں سے بدمعاشی کرتا ہے اور جو کوئی بھی ایم ڈی کے خلاف اواز اٹھاتا ہے تو یہ جھوٹی رپورٹ بنا کر ایم ڈی کو پیش کرتا ہے

افتاب احمد لارک کا کہنا تھا کہ یہ ایم ڈی نہ ہمیں تنخواہ دے سکتا ہے نہ ادارے کی کرپشن روک سکا ہے یہ جتنا ٹائم بھی یہاں رہا ہے اس نے ادارے کو لیبر کو نقصان نہیں دیا ہے رات کو اناب شناب لکھتا رہتا ہے اور پھر صبح کو مٹا دیتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی واسا کو فی الفور ہٹایا جائے اور ادارے میں جو ڈائریکٹر فنانس کرپشن کی جڑ ہے اس کو بھی ہٹایا جائے اگر یہ نہیں کیا گیا تو مہران ورکر یونین چند دنوں میں بہت بڑا احتجاج اور کام چھوڑ ہڑتال کرے گی جس کے ذمہ دار ایم ڈی واسا اور ڈائریکٹر فائنانس ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں