سنگجانی ٹول پلازہ حملے میں فرار ہونے والے تمام قیدی دوبارہ گرفتار

اسلام آباد: سنگجانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان کے حملے میں فرار ہونے والے پی ٹی آئی کے 2 ارکان صوبائی اسمبلی سمیت تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے 82 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا، حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے

میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کی وینز کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کرکے پرزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے اور متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں