کراچی: چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جانی میمن کے ہمراہ یوسی 10 میں قاسم شہید پارک کا افتتا ح کر دیا
اس موقع پریو سی 10 کے چیئر مین حبیب بھنگر ، جنرل سیکر یٹری ضلع کورنگی شرجیل رضوانی،وائس چیئر مین یو سی عدنان مغل، پی ایس 95 پیپلز یوتھ کے صدر وقار لودھی قاسم شہید کے بھائی محمد علی اور ٹاﺅن کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ یہ پارک قاسم شہید پارک سے منسوب کی گیا ہے، قاسم شہید نے 18 اکتوبر کے سانحہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتی بلکہ ان کو یاد رکھتی ہے اور یہ قاسم شہید پارک اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ عوام نے سیاسی شعبدہ بازوں کو مسترد کر دیا ہے ہمارے پاس وسائل کم ہیں مگر عوام کی خدمت کرنے کےلئے عزائم بلند ہے کورنگی ٹاؤن کی ترقی کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن کی ترقی دور نہیں جلد کورنگی کو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے۔ کورنگی میں مسائل سابقہ حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں سندھ حکومت اور میئر کراچی، کراچی کو ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
