کراچی: چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ میں کسی بھی بہانے سے کسی کی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آؤںگا، جو لوگ بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم نے ان کے خلاف کمیٹی تشکیل دی ہے جو بھی فیصلہ کمیٹی کرے گی ہم اس کے خلاف کارروائی کرینگے
کلک بریکنگ 24 سے دوران انٹرویو مبینہ جعلی نوکریوں کی خبروں کے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ میں لفافہ مافیہ کے سخت خلاف ہوں اور اس سے بائیکاٹ ہے، کسی صورت اس کی حمایت نہیں کرونگا۔
ان کا ہنا تھا کہ میں کسی بھی بہانے سے کسی کی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آؤںگا، جو لوگ بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم نے ان کے خلاف کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کے فیصلے کے بعد کارروائی کرینگے۔
چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ہم نے ملازمین کی اسکروٹنی کیلئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو بوگس تنخوا لے رہے ہیں یا مراعات حاصل کررہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو بھی کچھ ہوا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں اسٹیٹ فارورڈ ہوں، مجھے کام کرنے کا جنون ہے، آپ دیکھ رہے ہیں کے میں دن رات کام کرتاہوں۔ انٹرویو پارٹ 04- آخری۔
https:/pakistan/15989/
