کراچی:چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ گلشن معمار ایک پرائیوٹ کو آپریٹو سوسائیٹی ہے جس کی انتظامیہ نہ تو خود کام کرتی ہے اور نہ ہی کسی کو کام کرنے دیتی ہے، وہ لوگوں سے 4 سے 15 ہزار روپے ڈولپمنٹ کے نام پر لیتے ہیں مگر کام نہیں کراتےا ور نہ کسی اور کو انٹری دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے میئر سے بھی وزٹ کروایا تھا، گلشن معمار کا اپنا سیورج سسٹم نہیں وہ باہر چھوڑ دیتے ہیں ان کے پاس کوئی پراپرسیوریج لائن نہیں ہے جس کی وجہ سے بارشوں میں 25 پرسٹن گلشن معمار متاثر ہوا تھا
چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ میئر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی، فوکل پرسن ویسٹ وقار مہدی بھی آئے تھے، ہم نے معمار میں کام بھی کیے ہیں، اب ہم کوشش کررہے ہیں کے گلشن معمار ہماری حدود میں آئے گا تو ہم اس پر کام کرینگے ورنہ نہیں کرینگے۔انٹرویو پارٹ 03
https:/pakistan/15944/
