کراچی: فوٹو گرافر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے روک لیا۔
فوٹو گرافر زوہیب نے بتایا کہ مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گڈاپ میں حب ڈیم کے قریب مہمان پرندوں کی ویڈیو گرافی کرکے واپس آتے ہوئے فوٹوگرافروں سے ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
