چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے پانی کے ٹینک کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی محمد نعیم شیخ نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جانی میمن اور وائس چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد زرین اعوان کے ہمراہ یوسی 1 قیوم آباد میں واٹر بورڈ کے تعاون سے تعمیر ہونے والے پانی کے ٹینک کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔

اس موقعے پر چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی محمد نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں، اپنے حلقے کی عوام کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری پی ایس 124 و ٹاؤن لیبر کونسلر سلیم اعوان ، پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی ، واٹر بورڈ کے افسران ، ٹی ایم سی کورنگی ٹاؤن کے افسران و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں