بلاول بھٹو زرداری کی اس ترامیم میں انتھک محنت ہے:اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بینچز کی تشکیل کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی اس ترامیم میں انتھک محنت ہے

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ وہی مسودہ ہے جو پارلیمانی کمیٹی نے پیش کیا

ان کا کہنا تھا کہمسودہ26نکات پر مشتمل اور متفقہ ہے، جے یو آئی نے 5تجاویز دیں، خصوصی کمیٹی کے پاس کی گئیں تمام ترامیم ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی اس ترامیم میں انتھک محنت ہے، مسودے پر سیاسی اتفاق رائے پید اکیا گیا، بلاول بھٹو نے اس دوران تمام اتحادیوں کو انگیج کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں