سکیورٹی فورسز کی پشین اور ژوب میں کارروائی، 2 خوارج ہلاک اور 5 گرفتار

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے

سکیورٹی فورسز نے خوارج 5 کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 خوارج کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد قبضے میں  لیا گیا۔ خوارج کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس بھی ملی ہیں جب کہ گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے، یہ سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اکتوبر کو ژوب میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔کلیئرنس کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، سکیورٹی فورسز شہریوں کو دہشتگردی کی لعنت سے بچانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں