پاکستان پیپلز پارٹی پر تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں: نعیم شیخ

کراچی: کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں، 35 -40 سال پہلے کورنگی میں کوئی کام نہیں ہوا، اب ہم بنیاد سے کام کر رہے ہیں۔

کلک بریکنگ 24 سے گفتگو کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین محمد نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے ہمیں لوگوں کی خدمت کا موقع دیا ہے اور ہم خدمت کر بھی رہے ہیں، دس ہزار روڈ پر نالے کے کام کی تیار جاری ہے، تقریبن 2 ارب روپے کا پراجیکٹ ہے۔

حیدرآباد میں 18 اکتوبر پر ہونے والے جسلے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین محمد نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد جلسے کی تیاری مکمل ہے اور ہماری ٹاؤن کی طرف سے 30 سے زائد بسوں کا قافلہ ہوگا۔

ٹاؤن چیئرمین کورنگی محمد نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ کوئی وقت تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں اسی ہی علاقے سے ایک بس بھی مشکل سے نکلتی تھی آج لوگ پاکستان پیپلز پارٹی سے پہلے سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں