ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ ٹائم لائن سے پہلے مکمل کرنے کا حکم

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک مرتبہ پھر ریڈ لائن بی آر ٹی  منصوبہ ٹائم لائن سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ کے  سینئر  وزیر شرجیل انعام میمن کی  زیر صدارت نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور اسٹیک ہولڈرز کا ایک اعلیٰ  سطح کا اجلاس ہوا،جس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے لاٹ 1 اور لاٹ 2 پر  جاری ترقیاتی کام  کی پیش رفت پر  تبادلہ خیال کیا گیا

اجلاس میں ٹرانس کراچی کے حکام، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے جاری کام کے بارے میں  بریفنگ دی

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی او ٹرانس کراچی  شمائلہ محسن،   بین الاقوامی کنسلٹنٹس ، کانٹریکٹرز اور دیگر نے شرکت کی

شرجیل انعام  میمن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کے لیے گیم چینجر ہے، ہمیں ہر حال میں اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہوگا، ریڈ لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کے لیے اولین ترجیح ہے۔ریڈ لائن بی آر ٹی پر شب و روز کام جاری ہے، کام میں تیزی لائی جائے اور عوامی منصوبہ ٹائم لائن سے پہلے مکمل کیا جائے۔ریڈ لائن بی آر ٹی کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور لاکھوں کراچی والوں کے لیے ایک پائیدار، قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کا حل فراہم کرنا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کنہا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز تعمیراتی کام کو تیز کرنے کے لیے  ٹھوس کوششیں کریں اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار   لائیں،ایئرپورٹ  کے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو تیز کرنے کے لیے ہوائی اڈے کے حکام کے ساتھ بات چیت کو تیز کیا جائے۔مزید تاخیر سے بچنے کے لیے درپیش تمام مسائل کو ایک ہفتے کے اندر حل کیا جانا چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں