میہڑ: سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں جائیداد کے تنازع پر 6 افراد زخمی ہوگئے
کروڑوں روپے کی جائیداد کے تنازع پر مہیسر برادری کی دوفریقین نے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالتی احتاطے میں ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔
لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملے میں نواب مہیسر، اصغر، امتیاز مہیسر، عبدالرسول، محبوب اور شوکت مہیسر زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے عدالت کا دروازہ بند کر دیا اور مزید نفری طلب کی گئی۔
پولیس نے دیدار کوسو سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے بعد پولیس نے لاک اپ کردیا۔
