کابینہ نے ایس پی ایس سی کے رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ ایس پی ایس سی ترمیم کے تحت پاس امیدوار کی منتظر فہرست بنانے کی گنجائش پیدا کرنا ہے۔اگر کوئی امیدوار پاس کرنے کے بعد جوائن نہیں کرتا تو اسامی خالی ہوجاتی ہے۔منتظر فہرست ہوگی تو خالی جگہ پر ترتیبوار امیدوار جوائن کرے گا۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن بھی منتظر فہرست ترتیب دیتی ہے

کابینہ نے ایس پی ایس سی کے رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی۔سندھ کابینہ نے 37000 روپے کم از کم اجرت مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔سندھ کابینہ نے وزیراعظم کے وومین امپاورمینٹ پیکج میں شامل ہونے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وومین ڈولپمنٹ ڈپارٹمینٹ کو پیکج میں شمولیت کیلئے کام کرے۔وزیراعظم نے وومین امپاورمینٹ پیکج 2024ء کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم پیکج میں سندھ حکومت بھی اپنی طرف سے اتنے ہی فنڈز خرچ کرے گی۔سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈے کیئر سینٹرز قائم کئے جائینگے۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بل نہ ملنے یا لائن لاسز کے بھانے پورا فیڈز بند کردیتی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں لائن لاسز یا ٹیکنیکل لاسز کا بوجھ علاقے کے لوگوں پر ڈال نہیں سکتی۔لائن لاسز یا ٹیکنیکل لاسز ریوینو کلیکشن کے نظام کی نااہلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کئی چوری کا نقصان بھی عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے تقسیم کار کمپنیاں خود اقدامات لیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں