کراچی کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم خوش گوار ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق سپر ہائی وے، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، گلستان جوہر گلشن معمار، نارتھ کراچی اور میں بارش ہوئی۔
گلشن اقبال، شارع فیصل، ایکسپریس وے اور قیوم آباد پر گرد آلود ہوائیں چلیں، جبکہ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 150 سے زائد فیڈرز متاثر ہونے سے ابوالحسن اصفہانی روڈ، اسکیم 33، نارتھ کراچی، نیوکراچی، ملیر، ماڈل کالونی، گلشن حدید اور احسن آباد سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم اگلے 4 تا 5 روز کے دوران گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
