گلبرگ ٹاؤن یو سی ایک سے صفائی مہم کا اغازکردیا گیا

 

کراچی:گلبرگ ٹاؤن یو سی 1 بلاک 19 سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ یوسی 1 کے چیئرمین عاصم مخدومی اور ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد نے جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا آغاز کیا

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد شہر کا انفراٹیکچر تباہ حالی کا شکار ہو گیا تھا ان حالات کو دیکھتے ہوئے گلبرگ ٹاؤن نے ایک مکمل صفائی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں صفائی ستھرائی کے ساتھ محکمہ بی اینڈ آر سڑکوں کے گڑھے بھی پڑ کر رہا ہے اور محکمہ باغات کاعملہ درختوں کی چھٹائی اور خوبصورت پودے بھی لگا رہا ہے اور گلیوں میں مین ھول کے ڈھکن بھی لگائے جا رہے ہیں اور اسٹریٹ لاءٹ بھی درست کی جا رہی ہے ہمارا سلوگن تھا کلین گرین اینڈ براءٹ گلبرگ ٹاؤن ہماری کوشش ہے کہ عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر کیا جا سکے جو کہ ہماری ذمہ داری ہے ہم کسی پہ احسان نہیں کر رہے آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے ہی یہ کام ہو رہے ہیں ہماری اجتماعیت کی تربیت ہے کہ آپ کے سپرد جو کام دیا جائے اسے احسن طریقے سے انجام دیا جائے

نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ کےلوگوں نے ہ میں منتخب کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی سہولتیں ان کی دہلیز پہ میسر کی جا سکے میری یہ اہلیان نے گلبرگ سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ مل کر اس صفائی مہم کا حصہ بنے اور گلبرگ کو گل برگ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں

اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ،یو سی 1 کے وائس چیئرمین صابر حسین, ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف, ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، بی اینڈ آر محمد سہیل دیگر افسران اور تمام عملہ بھی موجود تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں