وزیراعلیٰ سندھ کا اسلام آباد پریس کلب کو گرانٹ دینے کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداں نے ملاقات کی

ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء، سید ناصرحسین شاہ اور سعید غنی، سیکریٹری رحیم شیخ اور سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم میمن بھی موجود ہیں تھے

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں میں صدر اظہر جتوئی، نائب صدر شاہ محمد، سیکریٹری نئیر علی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری عون شیرازی، جوائنٹ سیکریٹریز طلعت فاروق اورسحرش قریشی  اور گورننگ باڈی ممبران شریک

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلئے 3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے،اس سال کراچی کے ترقیاتی کاموں کیلئے 218 بلین روپے رکھے ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ ہر سال کراچی پر 1000 بلین روپے خرچ ہونے چاہئں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو سٹی حکومت بنا کر اختیارات دیئے گئے، سٹی حکومت کو اختیارات ملنے سے نتیجہ یہ اخذ ہوا کہ اہم سڑکوں پر عمارتیں کمرشل ہوگئیں،نالوں کے ساتھ لیز دی گئی جس سے غیرقانونی تجاوزات کی بھرمار ہوگئی،ہم نے بڑی جدوجہد کے بعد نالے ٹھیک کروائے،اپنے دارالحکومت شہر کراچی کی ترقی کیلئے سندھ حکومت نے کافی کام کیا ہے،

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر کام کر رہی ہے،ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سندھ حکومت نے کافی کام کیا ہے اور مزید کر رہے ہیں،گرین لائن بنائی ہےاور اب ریڈ لائن اور ییلو لائن پر کام جاری ہے،پیپلز بس سروس سندھ حکومت کا اپنے لوگوں سفری سہولت آسان بنانے کیلئے ایک تحفہ ہے،ہم خواتین بہت احترام کرتے ہیں اور اپنی ماؤں اور بہنوں کیلئے پنک بس سروس بھی شروع کی ہے،ہمارے لوگ ان جدید سفری سہولیات سے بیحد خوش ہیں۔

اسلام آباد کے صحافیوں نے نصرت بھٹو یونیورسٹی اور اروڑ یونیورسٹی سکھر کا بھی دورہ کیا

اسلام آباد کے صحافیوں نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تھر کا دورہ کیا ہے، وہاں بہترین کام کیا گیا ہے، ہم نے گمبٹ اسپتال اور ایس آئی یو ٹی سکھر کا دورہ کیا، وہ بھی سندھ حکومت کے بہترین ادارے ہیں۔ہم نےاسکردو کا ائیرپورٹ بھی دیکھا ہے مگر تھر ایئرپورٹ بہترین ہے،سندھ حکومت نے اپنے پریس کلب کو اون کیا ہے اور انکی بھرپور مدد کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اسلام آباد پریس کلب کو گرانٹ دینے کا اعلان کیا

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم میمن کو اسلام آباد پریس کلب کی گرانٹ کیلئے تجاویز بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں