ممتازمذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

 

اسلام آباد: ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ملاقات کی۔

ڈاکٹر ذاکر نائک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائک بھی تھے

مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر ذاکیر نائک کا استقبال کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائک کی کاوشوں کو سراہا

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دئے۔

ڈاکٹر ذاکر نائک نے مولانا فضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔

ڈاکٹر ذاکر نائک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی۔ کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا۔

ڈاکٹر ذاکر نائک کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا، پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب سے اچھا پیشہ دعوت کا ہےمولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، ان کی تشریف آوری ان کے مشن میں مزید برکت کا سبب بنائے،جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں،عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق مشترکہ ہدف ہے۔ڈاکٹر صاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، مولانا امجد خان، اسلم غوری، مولانا عبدالواسع، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے۔

مولانا مصباح الدین، نور عالم خان، مولانا محمود شاہ، مفتی اویس عزیز، مفتی اسجد محمود ہمراہ تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں