اسرائیل کو جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی ورکنے پر مجبور کرنا ہوگا:وزیراعظم
سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی ورکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی خاص طور پر داعش اور فتنہ الخوارج کا خطرہ دوبارہ سر اٹھارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کونسل کو افغانستان سے بڑھتے دہشتگردی کے خطرے سے مؤثرانداز میں نمٹنا چاہیے
وزیراعظم شہباز شریف کا سلامتی کونسل میں لیڈر شپ فار پیس میں کہنا تھا کہ جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی دوڑ کی روکنے کی عالمی کوششوں کو بحال کرنا چاہیے، نئے ہتھیاروں اور اے آئی سمیت ٹیکنالوجیز پر کنٹرول قائم کرنا چاہیے۔پاکستان اگلے سال سلامتی کونسل کی نشست سنبھالنے پر ان مقاصد کو حاصل کرے گا۔
