جیل حکام نے ملزمہ نتاشہ کو اضافی سہولیات کے متعلق خبروں کی تردید کردی
کراچی: ملزمہ نتاشہ کو سہولیات کے متعلق جیل حکام نے خبروں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر ملزمہ نتاشہ کو جیل کے اندر باہر کی سہولیات کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔
اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نتاشہ کو عام قیدی خواتین والی سہولیں دی جارہی ہیں۔
عدالت نے پولیس کے 5 ستمبر تک کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر گاڑی نے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹی کو کچل دیا تھا اور پانچھ افراد زخمی ہوئے تھے۔
