شاپنگ کے بجائے ہم حفاظتی ضمانت کیلئے پھرتے ہیں:صنم جاوید
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی
صنم جاوید کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔
عدالت نے صنم جاوید کو دس دن کی راہداری ضمانت دی اور پنجاب میں متعلق عدالتوں میں پیش ہونے اور ساتھ ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
وکیل صنم جاوید کے مطابق صنم جاوید کے خلاف دو ایف آئی آر لاہور اور ایک میانوالی میں درج ہے۔
دوسری جانب صنم جاوید کا کہنا ہے کہ آج بھی ہمیں گرفتاری کا خطرہ موجود رہتا ہے،شاپنگ کے بجائے ہم حفاظتی ضمانت کیلئے پھرتے ہیں۔
