سہون: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم سب سے سستے بجلی نیشنل گرڈاسٹیشن میں دے رہے ہیں اس کے باوجود سندھ میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
سابق چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ سے ہمیشرہ اور سید خان شاہ سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا بجلی کی لوڈشیدنگ ملک بھر میں جاری ہے، سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ سے لوگ پریشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق میں بھی بھرپور آواز اٹھائی ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ جلد ختم ہوجائے۔

