مریم اورنگزیب کی چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے ملاقات

مریم اورنگزیب کی چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے ملاقات

لاہورمیں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین دوستی، سی پیک، معاشی ترقی، ماحولیاتی تحفظ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں سرمایہ کاری، برآمدات اور گرین انرجی کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے تعاون سے اگلے سال بین الاقوامی ایئر کوالٹی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جبکہ پنجاب میں فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ اسٹیشنز کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے پاک چین تعاون کے فروغ میں پنجاب حکومت کے کردار کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں