شرجیل انعام میمن کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی پر خراجِ عقیدت
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی پر خراجِ عقیدت
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے مادرِ جمہوریت نے بے مثال جدوجہد کی،بیگم نصرت بھٹو نے شہید بھٹو کے بعد جمہوری جدوجہد کی قیادت اور بحالیِ جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قید و بند اور تمام تر مشکلات کے باوجود بیگم نصرت بھٹو جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں، بیگم نصرت بھٹو نے زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پیپلز پارٹی کے نظریے کے لیے وقف کی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی قربانیاں تاریخِ جمہوریت کا ناقابلِ فراموش باب ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی خدمت ہی قائدین کو حقیقی خراجِ عقیدت ہے۔مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی جدوجہد، استقامت اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
