محکمہ ٹرانسپورٹ نے 500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کی سمری کابینہ کو ارسال کردی

محکمہ ٹرانسپورٹ نے 500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کی سمری کابینہ کو ارسال کردی

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام  میمن  نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد صوبے کے مختلف شہروں میں مرحلہ وار نئی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،  سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید وسعت دے رہی ہے،سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت صرف کراچی تک محدود نہ رہے۔پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے ۔ نئے روٹس کا مقصد شہریوں کو سستی اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

شرجیل انعام میمن نےکہا کہ 50 ڈبل ڈیکر بسیں 30 نومبر تک سندھ پہنچ جائیں گی، جنہیں مختلف روٹس پر چلایا جائے گا۔ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد سے ایک جانب مسافروں کو اضافی سفری گنجائش میسر آئے گی۔قمبر شہدادکوٹ میں پیپلز بس سروس کے آغاز کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔قمبر، شہدادکوٹ اور دیگر علاقوں کے شہری جدید بس سروس کو سراہ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں ایک اہم اضافہ ہوگا نئی الیکٹرک بسیں شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں