امریکی کانگریس کے ارکان کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے ارکان نےملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمانوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔
دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے گرمجوش مہمان نوازی پر عسکری قیادت سے اظہار تشکر کیا۔
