وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے:وزیراعلی سندھ

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے،کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے، ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے۔

کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ کچھ دن بعد پنجاب حکومت ایک کینال نکالنے کی تجویز دیتی ہے، چناب دریا سے پانی لینگے، چولستان کینال بنانے کا کہا جس پر ہمیں اعتراض ہے۔

وزیر اعلی سندھ  نے کہا کہ  اگر ان کے مطابق 27 ایم ایف پانی ڈیلٹا میں جارہا ہے تو ہمارا ڈیلٹا سرسبز ہونا چاہئے،ایکنک میں 6 کینال کا پروجیکٹ لایا گیا جس میں بھی ہم نے اعتراض کیا، ارسا کے اس منصوبے پر ہم سی سی آئی میں بھی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے کہا گیا کہ اضافی زمین آباد کرنا چاہتے ہیں اور صدر زرداری نے کہا اگر صوبوں کو اعتراض نہیں تو کریں۔

وزیر اعلی سندھ  نے کہا کہ اس اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایک اجلاس کے آپ کینال بنا سکتے ہیں،  ارس نے پانی کا سرٹیفکیٹ ہی غلط دیا ہے

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک تو پانی دریا میں ہے ہی نہیں،  پنجاب حکومت کے مطابق اپنا حصہ کا پانی چولستان کینال میں شامل کیا جائے گا، کیا پنجاب کے ان کسانوں اور چیف انجینئر سے پوچھا گیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ  نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے،گرین پاکستان انیشیٹو کو پنجاب حکومت نے زمین دی، جولائی اگست میں وہاں سولر سسٹم اور ٹیوب ویل کے ذریعے کارپوریٹ فارمنگ کی،  میں یہ کہتا ہوں کینال نہیں بن رہے، پنجاب کا ضرور ارادہ ہے۔

مراد شاہ نے کہا کہ  کالاباغ ڈیم کی مہم ایک آمر نے شروع کی اور محترمہ بینظیر بھٹو نے اس کے خلاف مہم چلائی،  ابھی بھی اس کینالز معاملہ کو سی سی آئی میں آنا ہے، پروپیگنڈہ کے ذریعے لوگون کو بتا گیا کہ سندھ حکومت ملوث ہے۔ہم نے سندھ اسمبلی سے ان کینالز کے خلاف قرار داد منظور کی، یہ معاملہ ایکنک میں موجود ہے ہم اس کی وہاں بھی سخت مذمت اور مخالفت کریں گے،یہ معاملہ ہمارے کنٹرول میں ہے ہم نہیں بنانے دینگے، ہمارے پاس پاکستان پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور اہم اس کا استعمال بھی کریں گے،

وزیر اعلی سندھ  نے کہا کہ پروپیگنڈہ کے ذریعے لوگون کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت ملوث ہے۔ہم نے سندھ اسمبلی سے ان کینالز کے خلاف قرار داد منظور کی،  یہ معاملہ ایکنک میں موجود ہے ہم اس کی وہاں بھی سخت مذمت اور مخالفت کریں گے، یہ معاملہ ہمارے کنٹرول میں ہے ہم نہیں بنانے دینگے، ہمارے پاس پاکستان پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور اہم اس کا استعمال بھی کریں گے،  پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی۔ہم سندھ کے حق کے لئے بات کرتے رہیں گے بلکہ یہ پاکستان کی بات ہے، وفاقی حکومت کو معلوم نہیں کیا مسئلہ ہے سی سی آئی اجلاس نہیں بھلانے کا،  کنال منصوبے ابسٹریم سے شروع ہوتے ہیں، ہم نے فروری میں ٹیم بھیجی تھی وہاں کوئی کام نہیں ہورہاہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں