بلوچستان میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم حملہ آوروں نے گوادر سے کراچی جانے والے مسافروں پر فائرنگ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ سے 5افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ زخمی شخص بھی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے۔
