صدر ٹاؤن کا غیرمعمولی اجلاس،سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہداء کو خراج عقیدت اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی

کراچی: سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہداء اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے صدر ٹاؤن کونسل کا غیرمعمولی اجلاس چیئرمین و کنوینیئر منصور احمد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمان موتی والا، میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو، ٹاؤن کونسل میں قائد ایوان شیرمحمد کاکڑ،سلمان مدنی، محمد عاطف بلو، حامد حسین، سید عبدالقادرسمیت دیگر کونسل اراکین و افسران نے شرکت کی

اس موقع پر  سانحہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو بیدردی سے شہید کرنے والے دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا معاشرے کے ناسور ایسے عناصر کسی بھی طرح کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں  وطن عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے

چیئرمین منصور شیخ کامزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے یہ آپریشن کامیاب ہو پوری قوم کی طرح صدر ٹاؤن کی عوام بھی دہشت گردوں کے خلاف اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے افواج پاکستان نے قربانیاں دیکر جس طرح معصوم شہریوں کو بازیاب کروایا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کے واقعے پر ہر محب وطن کا دل غمگین ہے لیکن ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان پر میلی نظر ڈالنے والے اپنے انجام تک پہنچتے ہیں پوری قوم دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے  اجلاس میں سانحی جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں