گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور وائس چیئرمین کا میونسپل کمشنر کے ہمراہ واٹر سپلائی اسکیموں کا معائنہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ گڈاپ ٹاؤن میں زیر تکمیل واٹر سپلائی اسکیموں کا معائنہ کیا

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام کی پریشانی میری پریشانی ہے، جبکہ تک گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل حل نہیں کر لو قلب کو راحت نہیں ملے گئی، واٹر سپلائی اسکیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں معیاری میٹریل استعمال کیا جاتا ہے تاکہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام لمبے عرصے تک ان اسکیموں سے مستفید ہو سکیں،گڈاپ ٹاؤن  میں واٹر سپلائی اسکیموں پر ترجیح بنیادوں پر کام ہو رہا ہے اس کے علاؤہ دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ مرکوز ہیں، اور برسو ں پرانی اسکیموں کے مسائل بھی حل کیے جارہے ہیں،ان تمام ترقیاتی منصوبوں میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران خاص طور پر ممبر قومی اسمبلی سردار جام عبدالکریم جوکھیو کی رہنمائی اور تعاون شامل ہیں

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اس موقع پر کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کے قائدین کی مشاورت اور گڈاپ ٹاؤن کے اراکین اور علاقائی معززین کی تجویز کرد اسکیمیں کافی تعداد میں مکمل ہو چکی ہیں اور کچھ اسکیمیں تیزی سے تکیمل کے آخری مراحل میں ہیں

اس موقع پر سپر نٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، (AEE) وسیم آرائیں، پی ایس وائس چیئر مین جہازیب جو کھیو، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی اور علاقائی معززین بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں